سی ٹی ڈی کی مردان ریجن میں کاروائی، خطر ناک دہشتگرد گرفتار

مردان: سی ٹی ڈی مردان ریجن نے کاروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار دہشت گرد کمانڈرگوہر رحمان سی ٹی ڈی کو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق مردان میں کاروائی کے دوران گوہر رحمان نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعد م تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے ۔ دہشت گرد کمانڈر گوہر رحمان سی ٹی ڈی کو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔ جس کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے مقر ر تھی ۔ گرفتار دہشت گرد کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ جس سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔